افغانستان پاکستان سرحد پر فائرنگ 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ 2 دیگر زخمی ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں ژوب کے علاقہ منزکے میں افغانستان کی سرزمین سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔
پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کی مذمت کی۔
دوسری جانب پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈین فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر باگسر سیکٹر کے علاقے پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔