Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ٹیکس بڑھانے کے مطالبے کی مخالفت

حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے چھے ارب ڈالر کے قرضوں کے لئے ٹیکسوں میں مزید اضافے کی مخالفت کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے حکام کی جانب سے پاکستانی حکومت سے ٹیکسوں میں اضافے کے مطالبے کو اس ملک کے ایف بی آر کی ڈپٹی چیئرپرسن نوشین جاوید نے مسترد کردیا ۔ پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈپٹی چیئرپرسن نے کہا کہ ملک کی اقتصادی مشکلات کے باعث ٹیکسوں میں مزید اضافہ ممکن نہیں ہے۔ نوشین جاوید نے مزید کہا کہ کورونا کے سبب اقتصادی ترقی کی منفی شرح اور پاکستانی عوام کے مشکلات ٹیکسوں میں اضافے کی اجازت نہیں دیتے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق آئی ایم ایف نے بینکوں کی شرح سود بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔بعض پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو چھے ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائہگی روک دی ہے اور کہا ہے کہ صرف اسی صورت میں اسے جاری کیا جائے گا جب حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل کرے گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے ابھی حال ہی میں پاکستان کو قرض دینے کے لئے بجلی اور گیس پر سبسیڈ ختم کرنے کی شرط لگائی تھی۔

ٹیگس