پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی واپسی
پاکستان کی حکمراں جماعت کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین لندن میں سات سال قیام کے بعد لاھور پہنچ گئے ہیں۔
لاہور ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور بقول ان کے وہ گزشتہ سات سال سے بغرض علاج بیرون ملک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ جہانگیر ترین ایسے وقت میں پاکستان واپس پہنچے ہیں جب ان کے بیرون ملک کے قیام کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے سخت اعتراضات کیے جاتے رہے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات کے دوران ملک میں چینی کے بحران میں بعض بااثر افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا جن میں جہانگیر ترین کا نام بھی شامل تھا۔ شوگر انکوائری کمیشن نے جہانگیر ترین سے جواب طلب کرتے ہوئے انہیں تحقیقات کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم انہوں نے جواب دینے کے لیے ایجنسی سے مزید وقت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وطن واپسی پر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔