Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ماسک نہ پہنے پر جرمانہ عائد

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں نیشنل کرونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپوٹوں کے مطابق ہفتے سے ماسک نہ پہننے والوں پر ایک سو روپے سے پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا جائے گیا جبکہ بیس نومبر سے ملک بھر میں شادی ہالوں میں تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گی ہے جو اکتیس جنوری تک جاری رہے گی۔ سرکاری و نجی دفاتر میں عملے کی تعداد پچاس فیصد تک کم کردی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار پانچ سو معاملات سامنے آئے،  جبکہ مزید بیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اس دوران آٹھ سو بارہ مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

 

ٹیگس