Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • اپوزیشن اتحاد حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم پر حکومت کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

حافظ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے اپنی چوری کو چھپانے کے لیے مجھے بلیک میل کرکے قومی احتساب بیورو نیب کو ختم کرانا چاہتے۔

عمران خان کے کہا کہ جب میں نے نیب کو ختم کرنے سے انکار کر دیا تو انہوں نے عدلیہ اور ساتھ ہی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف پر حملہ پوری فوج پر حملہ ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے بڑے واشگاف الفاظ میں کہا کہ" اپوزیشن جان لے کہ آپ سب کا مقابلہ مجھ سے ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے پچھلے دو روز کے دوران دوسری بار اپوزیشن کے رہنماؤں کو فوج کے خلاف بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جمعے کے روز سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر فوج کو بغاوت کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا تھا۔

 

 

ٹیگس