پاکستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں اضافہ
پاکستان میں کورونا سے یومیہ متاث ین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید ایک ہزار چار سو چھتیس افراد متاثر ہوئے اور پچیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے پانچ سو انیس افراد شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ تینتالیس ہزار ایک سو نواسی ہوچکی ہے جن میں سے چھے ہزار نوسو اڑسٹھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تین لاکھ اٹھارہ ہزار چار سو سترہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد چھے ہزار سے بھی کم ہوگئی تھی لیکن دوبار بڑھ کے سترہ ہزار آٹھ سو چار ہوگئی ہے۔ حکومت نے کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے ماسک نہ پہننے پر سو روپے سے پانچ سو روپے تک جرمانے کا اعلان کر رکھا ہے۔