شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت
آج برصغیر میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت منایا گیا۔
علامہ اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے برصغیر پاک و ہند کی مختلف یونیورسٹیوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور میں اس مناسبت سے علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں گارڈز کے فرائض پاکستانی رینجرز سے بحریہ کے دستے کو منتقل کئے گئے ۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس مناسبت سے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ افکار اقبال متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ پیہم راہنمائی بھی کر رہے ہیں ۔
پاکستان کے دیگر رہنماؤں نے بھی الگ الگ بیانات میں علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
علامہ اقبال کو ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہے لیکن پاکستان میں انہیں مفکر پاکستان کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔
شاعر مشرق علامہ اقبال نو نومبر اٹھارہ سو ستتر کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔