Nov ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • کرکٹ، آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر

آئی پی ایل کا فائنل میچ منگل دس نومبر کو ہونے جا رہا ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے باقی بچے میچوں کے دنیا کے معروف کرکٹرس کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور ڈلہی کیپٹلز دونوں ہی پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کے درمیان فائنل میں زبردست مقابلے کی امید کی جا رہی ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینز چھٹی بار آئی پی ایل فائنل کھیلنے جا رہی ہے جبکہ ڈلہی کیپٹلز پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے ۔
کہا جا رہا ہے کہ آئی پی ایل کا فائنل مقابلہ نہیں بلکہ مہا سنگرام ہوگا کیونکہ ڈلہی کیپٹلز کے کپتان شریس ایئر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اسی کے ساتھ روہت شرما کی کپتانی میں ممبئی انڈینز بھی بہت ہی مضبوط ٹیم ہے اور سمجھا جارہا ہے کہ آئی پی ایل فائنل اس کے لئے بھی یہ وقار کی جنگ ہے ۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے باقی بچے میچوں کی تیاری آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے اور مختلف ٹیمیں اور ان کے کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔
ملتان سلطانز کی ٹیم نے پیر کی شام کراچی میں پریکٹس سیشن شروع کر دیا ہے جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں منگل سے پریکٹس شروع کر رہی ہیں ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لاہور قلندر کے آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈنک بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ان سے پہلے جنوبی افریقا کے ڈین ولاس، کیمرون کے ڈیل پورٹ ، انگلینڈ کے فاسٹ بالر ثاقب محمود اور روی بوپارا اور ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن کراچی پہنچ چکے تھے۔
پاکستان سپر لیگ کے باقی بچے میچ چودہ، پندرہ اور سترہ نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

ٹیگس