پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں پندرہ فی صد کا اضافہ
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہے اور اس موذی وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں پندرہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے.
سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پاکستان میں مزید ایک ہزار چھے سو سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے اور فعال مریضوں کی تعداد بیس ہزار سے زائد ہو گئی۔ مذکورہ اعداد و شمار سے پاکستان میں کورونا کے نئے مریضوں کی شرح میں پندرہ فی صد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کنٹرول سینٹر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں تیئیس افراد کورونا کے مقابلے میں جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران ساڑھے پانچ سو افراد صحت یاب ہوئے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے وبا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور ماسک نہ پہننے والوں سے جرمانہ بھی وصول کیا جا رہا ہے۔