Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۸ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول گولہ باری، اسلام آباد اور دہلی میں سفارتی مشن سرگرم

اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشن کی دفترخارجہ میں طلبی

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعے پر پاکستان نے ہندوستان سے سخت احتجاج کیا ہے

پاکستانی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے کو ہندوستان کی اشتعال انگیزی سے تعبیر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو رکھ چکری سیکٹر پر ہندوستانی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں مقامی شہری زخمی ہوگیا تھا۔

پاکستان نے اس واقعے پراسلام آباد میں متعین ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کے مبینہ واقعات کو لے کر نئی دھلی اور اسلام آباد ایک دوسرے کے خلاف عام طور سے ایک دوسرے کے ہائی کمیشنز کو دفترخارجہ میں طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں۔

 

 

ٹیگس