Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے یومیہ متاثرین کی تعداد سوا دوہزار کے اوپر

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی یومیہ تعداد سوا دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو ہزار تین سو چار افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور سینتس افراد لقمہ اجل بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے سات سو چودہ افراد شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ باون ہزار دو سو چھیانوے ہو چکی ہے جن میں سے سات ہزار بانوے افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تین لاکھ اکیس ہزار پانچ سو ترسٹھ افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے تئیس ہزار چھے سو اکتالیس ہو چکی ہے جن میں سے ایک ہزار دو سو انیس افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
پاکستان کے کورونا کمانڈ سینٹر نے بتایا ہے کہ بارہ نومبر کو کورونا کے مریضوں کا پتہ لگانے کے لئے چھتیس ہزار نو سو تئیس نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ملک میں انجام پانے والے کورونا ٹیسٹ کی تعداد اڑتالیس لاکھ سینتالیس ہزار ایک سو پانچ ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس