Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، یومیہ کیسز کی تعداد دوہزار سے زائد ہوئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد متاثرین اور اموات میں دوبارہ اضافہ شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو ہزار پچاس نئے مریضوں اور تینتیس اموات کا اندراج کیا گیا۔اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار دس افراد کورونا سے شفایاب ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ اکسٹھ ہزار بیاسی ہوچـکی ہے جن میں سے سات ہزار ایک سو ترانوے موت سے ہمکنار ہوئے اور تین لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو چوبیس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ۔

پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد انتیس ہزار پچپن ہو گئی ہے۔ پاکستان کے نیشنل کرونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ پیر کو ملک میں کورونا کے مریضوں کا پتہ لگانے کے لئے انتیس ہزار تین سو اٹھتر ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد انچاس لاکھ انہتر ہزار نو سو انتالیس ہو گئی ہے۔

ٹیگس