پاکستان میں مسلسل چھٹے روز کورونا کے دوہزار سے زائد مریض
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوان مسلسل چھٹے روز دو ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے۔
پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار دوسو آٹھ نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ ترسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے شفا پانے والوں کی شرح نوے فی صد بتائی جاتی ہے اور اب تک تین لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سات سو سے زائد ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد تیس ہزار تین سو سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
پاکستان کا صوبہ سندھ اور پنجاب کورونا سے سب سے زیاد متاثر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی مصدقہ تعداد بالترتیب ایک لاکھ ستاون ہزار چار سو بتیس اور ایک لاکھ سولہ ہزار چھے سو چھبیس بتائی جاتی ہے۔