Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان، کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد ڈھائی ہزار ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد متاثرین میں اضافے کی رفتار بڑھ گئی ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا کے دو ہزار پانچ سو سینتالیس نئے مریضوں اور اٹھارہ نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں آٹھ سو چھیاسی افراد کورونا سے شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ پینسٹھ ہزار نو سو ستائس ہو چـکی ہے جن میں سے سات ہزار دو سو اڑتالیس موت سے ہمکنار ہوئے اور تین لاکھ بتیس ہزار چھے سو چوہتر افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بتیس ہزار پانچ ہوگئی ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ بدھ کو ملک میں کورونا کے مریضوں کا پتہ لگانے کے لئے چھتیس ہزار آٹھ سو ننانوے ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد پچاس لاکھ پچپن ہزار تین سو بیاسی ہو گئی ہے۔

ٹیگس