Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • انسداد دہشت گردی کے تعلق سے بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ ہے

چین نے کہا ہے کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے حربوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔

چین نے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف بين الاقوامی جنگ ميں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتا ہے۔

چینی دفترخارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے ایک بیان میں پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چين دہشتگردوں کے خلاف کريک ڈاؤن ميں پاکستان کيساتھ کھڑا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ سی  پيک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششيں اور حربے ناکام ہوں گے، انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا معترف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

 

 

ٹیگس