Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا بے لگام، تعلیمی اداروں کے بارے میں فیصلہ آج

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد اس ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد7 ہزار696 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کر دیے جائیں گے، اس بات کا فیصلہ آج کیا جائے گا اس سلسلے میں صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس آج ہو گی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2756 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1057 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہو گئی ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 36 ہزار 929 ٹیسٹ کیے گئے تھے جبکہ تا حال ملک بھر میں کورونا وائرس سے 52 لاکھ 16 ہزار 955 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز 22 نومبر کو پاکستان میں 2756 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 34 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جن میں 24 افراد مختلف اسپتالوں اور 8 افراد کی گھروں میں اموات ہوئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 36 ہزار 683 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک ہزار 653 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 29 ہزار 828 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کی فہرست مرتب کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

ٹیگس