Dec ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے قہر میں شدت

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد مریضوں کی تعداد میں تیز رفتار اضافے کی خبر ہے۔

پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے سنگین مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے یومیہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد چالیس ہزار سے زائد برقرار رکھی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی شرح نو اعشاریہ سات ایک فیصد ہے لیکن کراچی میں یہ شرح اکیس اعشاریہ تین ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر شہر ایبٹ آباد ہے جہاں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی شرح سترہ اعشاریہ آٹھ چھے بتائی گئی ہے، تیسرا نمبر پشاور کا ہے جہاں پر یہ شرح سولہ اعشاریہ چھے چھے فیصد ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرین میں اکیاسی فیصد شہری باشندے ہیں۔
پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار سات سو پچانوے نئے مریضوں اور سینتس اموات کا اندراج کیا گیا۔

پاکستان میں اسی کے ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید دو ہزار چار سو اکسٹھ مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ بیس ہزار دوسو چورانوے ہو چکی ہے جن میں سے آٹھ ہزار تین سو اٹھانوے افراد جان کی بازی ہار گئے اور تین لاکھ چھپن ہزار پانچ سو بیالیس افراد کورونا کو مکمل طور پر شسکت دینے میں کامیاب رہے۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ترپن ہزار ایک سو چھبیس سے زیادہ ہوگئی ہے جن میں سے دو ہزار پانچ سو انتالیس افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ٹیگس