ٹیم کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لئے اقدامات
پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن ختم ہو گئی اور اب ان کی ذہنی اورجسمانی تندرستی کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے کہا ہے کہ مشکل وقت گزر گیا، اب تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور فوکس صرف اور صرف کھیل پر ہو گا۔
پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی کرائسٹ چرچ میں مینجڈ آئسولیشن ختم ہو گئی ہے اور اسکواڈ آج کوئنز ٹائون روانہ ہو گا جہاں اسکواڈ کے اراکین ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر منصور رانا کا کہنا ہے کہ مینجڈ آئسولیشن میں گزرا یہ وقت مشکل ضرور تھا لیکن اب یہ وقت گزر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، امید ہے اب ان کا سارا فوکس کھیل پر ہو گا، وہ کھیل پر فوکس کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔
منصور رانا نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لیے مختلف سیشنز کا اہتمام بھی کیا۔