Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بڑھتے کورونا کیسز، یومیہ تعداد تین ہزار سے زائد ہوئی

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

پاکستان کے انسداد کورونا مرکز نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار ایک سو اڑسٹھ نئے مریضوں اور چھپن اموات کا اندراج کیا گیا۔ پاکستان میں اسی کے ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید دو ہزار تیس مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ انتیس ہزار دو سو اسّی ہو چکی ہے جن میں سے آٹھ ہزار چھے سو تین افراد جان کی بازی ہار گئے اور تین لاکھ چوہتر ہزار تین سو ایک افراد، کورونا کو مکمل طور پر شکست دینے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق نو دسمبر کو ملک میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے چالیس ہزار دو سو دو نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد انسٹھ لاکھ چھے ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

ٹیگس