Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعاون میں توسیع پر تبادلۂ خیال

ایران اور پاکستان کے اقتصادی ماہرین نے دو طرفہ تعاون کی توسیع کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری اور تہران میں پاکستان کے کمرشل اتاشی اور اسی طرح دونوں ملکوں کے سرگرم عمل اقتصادی ماہرین کی شرکت سے تجارتی تعلقات کی توسیع کے بارے میں ایک وبینار منعقد ہوا۔

ایران اور پاکستان کے نجی شعبوں میں چینل کے قیام کے مقصد سے تشکیل پانے والے اس وبینار میں فریقین نے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مصنوعات کی شفافیت، ٹیکس سے مستثنی اشیا کی منتقلی کی راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور اور سرحدی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کے حجم کی شرح کو گنجائش کے مطابق ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس شرح کو پانچ ارب ڈالر کے برابر پہنچائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس وبینار میں ایران کے قونصلر جنرل نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کی توسیع کی کافی گنجائش پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کو پیٹروکیمیکل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی پیداوار منتقل کر سکتا ہے۔

ٹیگس