Dec ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی اپنے نام کیا

شکست کا بدلہ لینے کے لئے پاکستانی ٹیم نئي حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری مگر اسے ایک بار پھر ناکامی ہوئی اور نیوزیلینڈ نے نو وکٹ سے میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بھی اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے حکمت عملی میں تبدلی لاتے ہوئے آج دوسرے میچ کے لئے میدان میں قدم رکھا۔

آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۰ اوورز میں چھے وکٹ کے نقصان پر ۱۶۳ رن اسکور کئے اور نیوزیلینڈ کو  جیتنے کے لئے ۱۶۴ رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم نیوزیلینڈ نے صرف مارٹن گپٹل کا ایک وکٹ کھو کر با آسانی یہ ٹارگٹ پورا کر کے سیریز کا دوسرا میچ بھی اپنے نام کر لیا۔ ٹم سیفرٹ چوراسی اور کین ویلیمسن ستاون رنوں کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ننانوے رن اسکور کئے اور ناٹ آوٹ پوویلئن واپس آئے۔

نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیوی بلے بازوں نے 18 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کرلیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبرکو شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد انگوٹھے میں فریکچ رکے سبب پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

 

 

ٹیگس