پاکستان میں کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد بدستور دوہزار سے اوپر
Dec ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار ایک سو باون نئے مریضوں اور پچاسی نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ان میں سے ستہتر اموات اسپتالوں میں اور آٹھ گھروں میں ہوئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ سڑسٹھ ہزار دو سو بائیس ہو چکی ہے جن میں سے نو ہزار سات سو تر پن افراد انتقال کر چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد اڑتیس ہزار پانچ سو گیارہ ہے جن میں سے دو ہزار تین سو بیاسی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پاکستان میں اب تک چار لاکھ اٹھارہ ہزار نو سو اٹھاون افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔