Dec ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کی تقویت کا خواہاں

پاکستان کے مشیر وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد نے دو ہزار بیس میں تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کی تقویت کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کئے جانے کی خواہاں ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر اور اس ملک کے نگراں وزیر اقتصاد و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی بنا پر ان کا دورۂ تہران ملتوی ہوا ہے اور اس دورے کی تاریخ کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل ایران و پاکستان کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس میں شرکت کے لئے عبد الرزاق داؤد تہران کا دورہ کرنے والے تھے۔

انہوں نے پاکستان کے پڑوسی ملکوں منجملہ ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت کے عمل کو آسان بنانے کے لئے اسلام آباد کی نئی پالیسیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ تجارت کی راہ میں پائی جانے والی مشکلات کو دور کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر عبد الرزاق داؤد نے ایران کے ساتھ تعلقات کی تقویت کے لئے اپنے ملک کی خواہش و ارادے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات و تعاون کی توسیع، پاکستان کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہے، اسی بنا پر اسلام آباد پڑوسی ملکوں کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات و تعاون کی توسیع پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے اسی طرح ایران کے ساتھ دوسری باضابطہ سرحد کھولے جانے کی قدردانی کرتے ہوئے بنیادی سرحدی تجارت اور منڈیوں کے قیام اور ان کی توسیع کے لئے پاکستان کی عمران خان حکومت کے عزم و ادارے پر تاکید کی۔

ٹیگس