پاکستان میں کورونا کے قہر میں شدت
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تقریبا ڈھائی ہزار افراد متاثر اور اٹھاون موت سے ہمکنار ہو گئے۔
پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دوہزار چار سو پچھتر نئے مریضوں اور اٹھاون اموات کا اندراج کیاگیا۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چار ہزار نو سو ساٹھ افراد کورونا سے مکمل طور پر شفایاب ہوئے ۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ اناسی ہزار سات سو پندرہ ہو چکی ہے جن میں سے دس ہزار ایک سو پانچ افراد انتقال کر چکے ہیں اور چار لاکھ پینتس ہزار تہتر افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چونتیس ہزار پانچ سو سینتیس ہے جن میں سے دو ہزار دو سو چھے افراد کی حالت تشویشناک ہے۔