پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے۔
پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار دو سو بہتر نئے مریضوں اور ترپن اموات کا اندراج کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اسی مدت میں پاکستان میں ایک ہزار چھے سو چھیاسی کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چار لاکھ چھیاسی ہزار چھے سو چونتیس ہے جن میں سے دس ہزار تین سو گیارہ افراد موت سے ہمکنار ہوچکے ہیں اور چار لاکھ چالیس ہزار چھے سو ساٹھ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے چوالیس ہزار تین سو بانوے نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد اس ملک میں کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد اڑسٹھ لاکھ انیس ہزار چھے سو ننانوے ہوگئی ہے۔