Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

مالی بدعنوانیوں سے متعلق پاکستان کی عدالت نے ملک کے سابق وزیر دفاع اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق لاہور کی احستاب عدالت نے بدھ کے روز ملک کے سابق وزیر دفاع کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی جس کے دوران نیب کے وکیل نے ان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ہے۔

خواجہ آصف کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے اور انہوں نے ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت میں دلائل پیش کیے، تاہم وہ عدالت کو قائل نہ کر سکے۔ بعد ازاں عدالت نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سناتے ہوئے اس میں بائیس جنوری تک توسیع کا حکم صادر کر دیا۔

پاکستان کے قومی احستاب بیورو نیب کی جاری کردہ چارج شیٹ کے مطابق مختلف عہدوں پر رہنے کے بعد خواجہ آصف کے اثاثہ جات بائیس کروڑ دس لاکھ روپئے تک پہنچ گئے جو ان کی ظاہری آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے۔

ٹیگس