Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان و افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے کا کام تقریبا مکمل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے کا تراسی فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے کا کام اس سال کے وسط تک مکمل ہو جائے گا اور یہ اقدام دونوں جانب سے انجام پانے والے دہشتگردانہ حملوں کو روکنے کے لئے ضروری ہے۔

پاکستانی فوج کا خیال ہے کہ ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے سے دہشتگردوں کی رفت و آمد کافی کم ہو جائے گی اور اس طرح اس علاقے کی سیکورٹی میں اضافہ ہوگا۔

برطانوی سامراج کے دور میں اٹھارہ سو ترانوے میں کھینچی جانے والی جعلی ڈیورنڈ لائن کو افغانستان قانونی سرحد تسلیم نہیں کرتا جبکہ پاکستان اسے قانونی سرحد تسلیم  کرتا ہے اور اب تک کئی بار پاکستان و افغانستان کی بارڈر سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

ٹیگس