Jan ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • پی آئی اے  کے طیارے کو کوالالمپور پہچنے پر تحویل میں لے لیا گیا

پاکستان کی قومی ائرلائن  پی آئی اے کے طیاّرے کو کوالالمپور ائرپورٹ پر روک لیا گیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے اسے ایک ناخوشگوار واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا اس مسلے کو جلد حل کرلیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق ملائیشیا میں پی آئی اے طیارے کو عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے اور مسئلے کے حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے اور پی آئی اے حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کےلیے کوشاں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر مقامی حکام نے قبضے میں لیا ہے۔

طیارہ 2015 میں ویتنامی کمپنی سے لیز پر لیا گیا تھا، لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کا طیارہ جیسے ہی کوالالامپور پہونچا تو اسے تحویل میں لیا گیا۔

ٹیگس