Jan ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے لئے فنڈنگ کرنے والا شخص گرفتار

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں پولیس کارروائی کے دوران این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم کو پکڑا گیا۔

مقامی میڈيا ذرا‏ئع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی میں واقع کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کی فنڈنگ میں ملوث یونیورسٹی کے طالب علم کو گرفتارکر لیا۔

گرفتار ملزم ایزی پیسہ کے ذریعے ایک ملین روپے سے زائد کی فنڈنگ کرچکا ہے، دہشت گردوں کی فنڈنگ بٹ کوائن کے ذریعے بھی کی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فونز سی ٹی ڈی کے ٹیکنیکل سیکشن کو فارنزک کے لیے بھجوائے گئے اور 11 جنوری کو فارنزک رپورٹ موصول ہونے پرملزم کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق داعش کے لیے پاکستان سے رقم جمع کرکے بیرون ملک شام بھیجنے والے گروہ سے ہے اور مبینہ ملزم شام اور پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے عناصر، ان کے متعقہ افراد اور نام نہاد جہادی خواتین کے رابطہ میں رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزم این ای ڈی یونیورسٹی میں آخری سال کا طالب علم ہے اورجمع ہونے والی رقوم کے مقامی سطح پر استعمال کی تحقیقات اورعمر بن خالد کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

ٹیگس