Jan ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے مزید 48 افراد جاں بحق

پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک محفوظ اور موثر ویکسین جلد ہی پاکستان میں دستیاب ہو گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے کورونا کے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 772 افراد میں کورونا کی تشخیص جب کہ 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار517 ہوگئی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ چین اور روس کے مشترکہ طور پر تیار کی جانے والی کووڈ۔19 ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائلز آخری مراحل میں ہیں، ویکسین کی تیاری کے بعد پہلے مرحلے میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن کارکنوں کو دی جائے گی جو فروری کے آخر سے شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔

ٹیگس