Jan ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • نیب کرپشن ثابت نہیں کرسکتا: شہباز شریف کا دعوی

پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو ان کے خلاف ثبوت پیش نہیں کرسکے گا۔

لایور کی احتساب عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے میاں شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ نیب ان کے خلاف قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو کرپشن نہیں ملے گی ہر منصوبے میں پیسے کی بچت ملے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ان کے خلاف لندن میں ڈیلی میل میں غلط خبر شائع کرائی گئی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

بعد ازاں  احتساب عدالت نے نیب کے گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرلیا، ساتھ ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھبیس جنوری تک توسیع کردی۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے قومی احستاب بیورو نیب نے گزشتہ سال سترہ اگست کو اپوزیشن رہنما شہباز شریف، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں، بیٹیوں اور دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا آٹھ ارب روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

ٹیگس