Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان، ایک دن میں کورونا کے1500 سے زائد کیسز

کورونا نے مزید 48 زندگیاں نگل لیں، اب تک اموات کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار 295 تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 594 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید ایک ہزار 594 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 ہوگئی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 285 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 76 لاکھ 42 ہزار 665 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار628 ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  اس ملک میں کورونا سے مزید 48 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 295 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں ایک ہزار 981 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 489 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جاسکتا ہے۔

ٹیگس