Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ

پاکستان کورونا کے پھیلاؤ کے لحاظ سے بدستور تیسویں نمبر پر چل رہا ہے۔

پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کےایک ہزار پانچ سو ننانوے نئےمریضوں اور چونتیس نئی اموات کا اندراج کیاگیا۔ اس دوران ایک ہزارآٹھ سو بائیس کورونا کے مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تنتیس ہزار ایک سو بیاسی ہے جن میں سے دو ہزار ایک سو پچیس افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ چوالیس ہزار آٹھ سو تیرہ بتائی گئی ہے جن میں سے گیارہ ہزار چھے سو ستاون افراد انتقال کرچکے ہیں اور چار لاکھ ننانوے ہزار نو سو چوہتر افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ کی مہم کے تحت بیالیس ہزار چار سو پچپن نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد اس ملک میں کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد اناسی لاکھ بتیس ہزار ایک سو چھیانوے ہوگئی ہے۔

ٹیگس