پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے۔
پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار دو سو بیس نئے مریضوں اور تریسٹھ اموات کا اندراج کیاگیا۔ اس دوران ایک ہزار دو سو بیس کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تینتیس ہزار تین سو پینسٹھ ہے جن میں سے ایک ہزار آٹھ سو اٹھاسی افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ سینتالیس ہزار چھے سو اڑتالیس بتائی گئی ہے جن میں سے گیارہ ہزار سات سو چھیالیس افراد انتقال کر چکے ہیں اور پانچ لاکھ دو ہزار پانچ سو سینتیس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ کی مہم کے تحت اڑتیس ہزار آٹھ سو تیرہ نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد اس ملک میں کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد اسّی لاکھ پانچ ہزار سات سو چورانوے ہوگئی ہے۔