پاکستان، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 4۔6 شدت کے زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ، راولپنڈی اورلاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ 80 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا، ہندوستان اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پشاور اور مردان کے اطراف بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔
زلزلے کے جھٹکے ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ ، کوہاٹ اور شمالی وزیرستان میں بھی محسوس کیے گئے، گلگت، مظفرآباد، آزاد کشمیر، خیبر اور ہری پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
جن علاقوں میں زلزلے محسوس کیے گئے ہیں اُن میں سوات، دیر ، بنو، ہنگو، شیخو پورہ ، فیصل آباد، ننکانہ ، پتو، وہاڑی ، احمد پور شرقیہ، مانسہرہ ، بٹ گرام، میرانشاہ، کرک، مروت، جہلم ، سیالکوٹ، جھنگ،میانوالی،چیچہ وطنی، قصور، چونیا، کےعلاقے شامل ہیں۔