Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ   

جہاز میں ایندھن کی کمی کے سبب ہندوستان کی ائیر ایمبیولینس نے پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق کلکتہ سے دوشنبہ جانی والی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔ اس سے قبل ہندوستانی ایئر ایمبیولینس نے پاکستان سول ایوی ایشن سے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے رابطہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نے ہندوستانی ائیر ایمبیولینس کو ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی۔ جہاز میں ایندھن کی کمی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ ہندوستانی ائیر ایمبولینس میں برطانوی مریض ڈاکٹر اور دو نرسیں سوار تھے۔ سول ایوی ایشن حکام نے معاملے سے برطانوی ہائی کمیشن کو بھی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔

ٹیگس