Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا میچ

کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ایک سخت مقابلے میں ملتان سلطاںز کو چھے وکٹ سے شکست دے دی

کھیل کے آغاز میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر باولنگ کی فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوور میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو  ترانوے رن بنا کر پشاور زلمی کو جیت کے لیے ایک سو چورانوے رن کا  بھاری ہدف دیا تھا۔

 اپنے ابتدائی میچوں میں ہار جانے والی دونوں ٹیموں نے دو پوائنٹ کےحصول کے لیے ایک دوسرے سے  سخت مقابلہ کیا۔ 

   پشاور زلمی نے ہدف کے حصول کے لئے بہت سنبھل کے بلےبازی کی اور انیس اوور میں  چار کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو ستانوے رن بناکر میچ جیت لیا۔       

   ۔بیس فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شریک ٹمیں اب تک پانچ میچ کھیل چکی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ چار پوائنٹ حاصل کر کے سرفہرست ہے، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کا دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرے نمبر پر ہے۔

ٹیگس