Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • حمزہ شہباز کو رہائی مل گئی

پاکستان کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ مقدمے میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق لاھور ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے بدھ کے روز حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے حکومت اور ملزم، دونوں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں گیارہ جون دو ہزار انیس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے قومی احستاب بیورو، نیب نے حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، ان کے دو بیٹوں اور کبنے کے دیگر افراد کے خلاف اٹھارہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون، اپنے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے مقدمات کو حمکراں جماعت تحریک انصاف کی جانب سے انتقامی کارروائی قرا دیتی ہے جسے تحریک انصاف کی حکومت بارہا مسترد کر چکی ہے۔

ٹیگس