پاکستان میں کورونا سے 64 اموات، تجارتی سرگرمیوں اور شادی کی تقریبات کی اجازت
این سی او سی نے تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم اور شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت دیدی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار361 افراد کورونا وبا کا شکار جب کہ 64 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 جب کہ مجموعی 12 ہزار 777 افراد کی اموات ہوئیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار681 افراد صحتیاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار888 ہوگئی۔
دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط ختم کر دی گئی ہے جب کہ ایس او پیز کے تحت انڈور شادی تقریبات کی بھی 15 مارچ سے اجازت ہوگی تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتا جاسکتا ہے۔