Feb ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں ہڑتال، عام زندگی متاثر

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں عام ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

بلوچستان میں یہ ایک روزہ ہڑتال عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کے قتل کے خلاف کی گئی ۔

ہڑتال کے باعث صوبے کے تمام شہروں میں مارکیٹیں، تجارتی مراکز بند تھے ، شہروں میں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہی تھی-

اے این پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے مقتول رہنما کے آبائی شہر چمن میں مظاہرے بھی کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اے این پی بلوچستان کے سیکریٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کو پانچ ماہ قبل کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ سے اغواء کیا گیا تھا، جن کی لاش گزشتہ روز ملی تھی۔ پولیس نے مذکورہ سیاسی رہنما کے قتل کے الزام میں نیم فوجی دستے لویز کے ایک اہلکار کو گرفتار کیا ہے جس نے ان کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

 

ٹیگس