Mar ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان سپر لیگ کا تیرھواں میچ

پاکستان سپر لیگ کو تیرھویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو چھے وکٹ سے اور چودھویں میچ میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو بائیس رن سے شکست دے دی

بدھ کو پاکستان سپر لیگ میں دو میچ کھیلے گئے ۔  پہلے میچ میں جو سپرلیگ کا تیرھواں میچ تھا  کراچی کنگز نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بلے بازی کی دعوت دی ۔

بلے بازی کے آغاز میں پشاور زلمی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور اس کے دونوں سلامی بلے باز کامران اکمل اور ٹام کوہلر تینتس رن کے اسکور پر پویلین کی طرف لوٹ گئے ۔لیکن اس کے باوجود پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو اٹھاسی رن بنالئے اور کراچی کنگز  کو جیت کے لئے ایک سو نواسی رن کا ہدف دیا۔  کراچی کنگز نے یہ ہدف، آخری اوور کی تیسری گیند پر اسکور ایک سو اکیانوے رن پر پہنچا کر حاصل کرلیا۔ اس طرح کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو چھے وکٹ سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔

  دوسرے میچ میں جو پاکستان سپرلیگ کا چودھواں میچ تھا ، ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بلے بازی کی دعوت دی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو چھہتر رن بنالئے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لئے ایک سو ستتر رن کا ہدف دیا۔ ملتان سلطانز  ہدف کے تعاقب میں  انیس  اعشاریہ چار اوور میں صرف  ایک سو چون رن بناسکی اور اس کے سارے کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔ اس طرح یہ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بائیس رن سے جیت لیا-

 

ٹیگس