Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دہشت گردی کا خدشہ

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ پایاجاتا ہے۔

شیخ رشید نے پاکستان کی سلامتی کے قیام میں سیکورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج اور پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں کو شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سلامتی کے اداروں نے گزشتہ روز بھی پانچ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سلامتی کے اداروں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹوں اور فوجی قافلوں پر حملے نیز دوسری دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے۔

ٹیگس