Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی ہے۔

پاکستان میں الیکشن کمیشن نے، سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے اسلام آباد کی نشست سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست کی تھی۔ پی ٹی آئی کی اس درخواست پر الیکشن کمیشن کی چار رکنی بینچ نے منگل کو سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی چار رکنی بینچ نے درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعد انہیں مسترد اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے سے انکار کر دیا۔

 

ٹیگس