Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تاکید

لاہور میں ایران کے خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جعفر روناس نے الحمرا ثقافتی مرکز کے انتظامی امور کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جعفر روناس نے اسلم ڈوگر کے ساتھ  ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے ایران اور پاکستان کے مشترکہ دینی، مذہبی و تاریخی اقدار کا ذکر کرتے ہوئے مشترکہ ثقافتی پروگرام منجملہ جشن نوروز کے اہتمام کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

اسلم ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کے عوام، ایران کی تہذیب و تمدن اور ایرانی فن معماری اور فن و ہنر میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور دونوں ملکوں کی مشترکہ ثقافت کا ایک بڑا ماضی ہے۔

انھوں نے کہا کہ الحمرا اسی مشترکہ ثقافت کی بنا پر مشترکہ ثقافتی پروگرام منجملہ جشن نوروز کے انعقاد میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ٹیگس