Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • سینیٹ کے الیکشن کے طریقہ کار پر عمران خان کی تنقید

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حالیہ سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار پر ایک بار پھر تنقید کی ہے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات سے واضح ہوگیا کہ ہم کیسے اخلاقی سمت کو کھو رہے ہیں - انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ جب ریاست اپنی اخلاقی بالا دستی سے محروم ہوجاتی ہے تو این آر او کے دروازے کھل جاتے ہیں جس کا عملی نمونہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں دیکھا گیا -

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی برا‏ئی اور بدعنوانی کے باعث ریاستیں تباہ ہوئیں کیونکہ اخلاقی بالادستی کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں -

عمران خان نے یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت کیا ہے جب جمعہ بارہ مارچ کو سینیٹ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب کرنے کے لئے ایوان میں ووٹنگ ہوگی اور حال ہی میں سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کے سیاسی مقابلے میں اسلام آباد سینیٹ کی نشست پر حکومت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے -

پاکستانی سینیٹ کے حالیہ انتخابات کے بعد ایک سو نشستوں والے ایوان میں اپوزیشن اراکین کی تعداد ترپن اور حکمراں اتحاد کی تعداد سینتالیس ہے-

ٹیگس