Mar ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستانی ٹیم کی مرحلہ وار کوویڈ 19 ٹیسٹنگ
    پاکستانی ٹیم کی مرحلہ وار کوویڈ 19 ٹیسٹنگ

جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پروگرام کے مطابق آج ہو رہی ہے۔

26 مارچ سے جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے شہروں میں کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔

پہلے مرحلے میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز کی ٹیسٹنگ ہو گی۔ دوسری ٹیسٹنگ کیمپ کے لئے 18 مارچ کو لاہور میں اکٹھا ہونے کے موقع پر ہو گی جبکہ تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21 اور 24 مارچ کو ہو گی۔

واضح رہے کہ کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پنجاب حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو معطل کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفی آنے کے بعد پی سی بی کے میڈیکل معاملات ڈاکٹر ریاض نے سنبھال لئے ہیں۔ وہی کورونا ٹیسٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔

 

ٹیگس