Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان، لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر کیمپ

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ 19 مارچ سے لگے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے پر روانگی سے قبل مختصر کیمپ کل جمعہ سے شروع ہوگا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دورے کیلئے منتخب کرکٹرز جمعرات کو لاہور میں رپورٹ کریں گے، قومی ٹیم 27مارچ کوچارٹرڈ طیارے سے جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے روانہ ہوگی۔

 روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے کرکٹرز اور آفیشلز 18مارچ کو لاہور کے نجی ہوٹل میں جمع ہوں گے۔

دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

ٹیگس