یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن گئے
Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
پاکستانی سینیٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنادیا گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے تیس ارکان کی حمایت کا دعوا اور ان کے دستخط کے ساتھ قائد حزب اختلاف مقرر کئے جانے کی درخواست جمع کرائی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ آزاد سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے بھی سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنائے جانے کی حمایت کی ہے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے منتخب ہونے والے اراکین پر مشتمل گروپ بنائیں گے۔