Apr ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • پی ڈی ایم میں مزید ٹوٹ پھوٹ

پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے-

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی کے اجلاس کےبعد پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی نے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کو سختی سے مسترد کردیا ہے -

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے سبھی عہدوں سے پیپلزپارٹی کے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں -

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کی سیاست کوہم تسلیم نہیں کرتے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اے این پی کے ساتھ ہی اور حکومت کے خلاف ہماری جد وجہد جاری رہے گی -

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عزت اوربرابری کے ساتھ سیاست کرنا جانتے ہیں اور کرتے رہیں گے -

قبل ازیں اتوار کو بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کے ذریعے دئے گئے شوکاز نوٹس کو سی ای سی کے اجلاس میں پھاڑ کر پھینک دیا تھا -

واضح رہے کہ شوکاز نوٹس کے معاملے پراے این پی پہلے ہی پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوگئی تھی

ٹیگس