Apr ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل

سینچورین میں جس وکٹ پر آخری میچ کھیلا جائے گا اُس پر بڑا اسکور متوقع ہے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا، پاکستان کو یہ سیریز بھی اپنے نام کرنی ہے تو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے اور اگر جنوبی افریقہ میچ جیت گئی تو سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آخری میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے، البتہ میزبان ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ سینچورین میں جس وکٹ پر آخری میچ کھیلا جائے گا اُس پر بڑا اسکور متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

ٹیگس